اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق صیہونی باشندے، تل ابیب کے رابین اسکوائر پر اکٹھا ہوئے اور اسکوائر کی جانب آنے والی تمام سڑکیں بلاک کر دیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ نتن یاہو کورونا سے پیدا ہونے والی صورت حال کو اپنے سیاسی مفادات کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔
صیہونی فوجیوں نے مظاہرین پر دھاوا بول کر بارہ مظاہرین کو گرفتار کر لیا اور مظاہرین کو منتشر کرنے اور راستے کھلوانے کے لئے طاقت کا استعمال کیا۔ انتہا پسند صیہونی کابینہ نے کورونا کا مقابلہ کرنے کے بہانے صیہونی فوج کے اختیارات بڑھا دیئے ہیں۔
342/